3 تبصرے

الو ہمارے بھائی ہیں۔

یہ عنوان مجھے مستعار لینا پڑا مستنصر حسین تاڑر سے کیونکہ بپتا ہی ایسی آن پڑی تھی ایک بیچارے اُلو پر جو قسمت کا مارا جانے کیا سمجھ کر ہماری ورکشاپ کے اونچے کگر پر بیٹھا رات بھر کی جگار کے بعد اونگھ رہا تھا کہ چھاپ لیا گیا۔ جیسے ہی یہ کبر عام ہوئی کہ اُلو پکڑا گیا ہے تو دور و نزدیک سے سارے کام دھندے چھوڑ عوام زیارت کو آموجود ہوئی۔ ساتھ ہی تبصرہ جات بھی ہو رہے تھے پہلا تبصرہ خاصہ دلچسپ تھا اور کسی کھانگھڑ گرگِ باراں دیدہ نہیں بلکہ ایک نوجواں حال ہی میں شادی شدہ کی جانب سے آیا“ اڑے یہ میرے کو دو میں حکیم ۔۔۔ کو دیتا ہوں وہ کہہ رہا تھا اُلو کے گوشت سے تیرے کو —- طاقت — کی دوائی بنا کر دوں گا۔“
ایک اور بولا اس کا دل عامل لوگ توے پر بھونتے ہیں اور جب بالکل سرمہ ہوجائے تو پھر آنکھوں میں لگاتے ہیں۔ اس سرمے کو لگانے کے بعد جس کی طرف نظر بھر کر دیکھو گے وہ مطیع ہو جائے گا۔
ساتھ ہی صیاد کو ایک ہزار روپے کی پیشکش بھی کردی گئی صیاد بھی ایک گھاگ چیز ہیں جو الُو کو پکڑ لے وہ گھاگ تو ہوگا ہی، کہنے لگا “ میں نے پتا ہے۔ عامل لوگ پانچ پانچ ہزار دیتے ہیں۔‘ ہم نے کہا بھائی یہاں سارے ہی تمہارے مطیع ہوجائیں گے اسے واپس چھوڑ دو۔
ہم لوگوں نے اصرار کیا تو مجمع کو دیکھ کر نثار صاحب نے جالی کے ایک پنجرے میں الُو کو بند کردیا اور کہا کہ اسے چڑیا گھر والوں کو عطیہ کردیں گے۔

شام کو ایک اور اونچی آئی کہ “ یہ نحس ہوتا ہے، جس گھر کی کگر پر بولے سمجھو کوئی مصیبت آئی“ ( تبھی تو کہتے ہیں کہ اُلو بول گیا)
ہمیں ویسے ہی اس پر ترس آرہا تھا اور اپنا ہی ہم پیشہ دِکھ رہا تھا جو راتوں کو جاگ جاگ کر تیاگ دیتا ہے اسی وجہ سے کئی وفود بھی بھیجے کہ یرغمالی کو رہا کردو آخر آج رات اُلو کو آذاد کردیا گیا ہے اور دوبارہ ہر شاخ پر بیٹھا دکھائی دیگا۔

3 comments on “الو ہمارے بھائی ہیں۔

  1. بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ امید ہے آپ تواتر سے لکھتے رہیں گے۔

  2. بہت شکریہ نعمان آپ کی پسندیدگی کا۔
    معذرت خواہ ہوں کہ تبصرہ پوسٹ ہونے میں میری لاعلمی حارج ہوئی۔

  3. ماشاء اللہ آپ بہت اچھا لکھتے ہیں، امید ہے جاری رکھیں گے۔ قارئین کی فی الحال پرواہ نہ کیجیے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: