تبصرہ کیجیے

لاتعلقی

ایک اور بوجھل دن جیسے کسی ناگہانی آفت کے بعد خبریں آتی ہیں کہ اتنے لوگ متاثر۔ ایک مایوسی سی چھائی رہی بس ادھر ادھر کی باتوں میں خود کو الجھائے رکھا بار بار نیوز کی سائٹ کو ریفریش کرتے رہے اس آس پر کہ اب کچھ اچھی خبر آتی ہے ۔
اچھی خبر کی بھی ایک رہی ہمارے الگ الگ پیمانے ہیں اچھے برے کے بعضوں کے نزدیک وکلاء اور اپوزیشن پارٹیوں کی جیت اچھی خبر ہے تو بعضے مشرف اینڈ کمپنی کو فاتح دیکھنا چاھتے ہیں۔ ایک عجیب سی بے چینی ہے ہمارا مزاج تماش بیانہ سا ہو گیا ہے  مڈل کلاس تو تاریخی طور پر ہی بزدل ہوتی ہے اور پیش قدمی سے ہر ممکن گریز کرتی ہے۔ جب تک کسی پارٹی کی فتح کا مکمل یقین نہ ہوجائے ساتھ نہیں دیتی۔ عوام کی اکثریت کو متحرک کرنے کی کوئی واضح تحریک دکھائی نہیں دیتی۔ حکومتوں کا ساتھ ہمیشہ غرض مند ہی دیتے ہیں پرمٹوں اور اقتصادی مراعات کی گاجر بھی اسوقت موثر نہیں کہ گدھے پہلے ہی بدہضمی کا شکار ہیں اور انکی تجوریاں ابلی پڑی ہیں اور اکثریت اس خیال میں ہے کہ موجودہ سیٹ اپ سے جتنا دوھنا تھا دوھ لیا اب نئی گائے کو دوھنے کی تیاری کی جائے آخر کو جو بھی آئے اہلِ زر اور اہلِ اختیار کی حاجت تو اسے رہے گی، اس لیے اس مرحلے پر اگر تھوڑا دم لے لیں تو تازہ دم ہوکر نئے حکمرانوں سے ساتھ جڑت ہوجائے گی اسوقت تو نیب کے دانت بھی کھٹے ہوچکے ہیں پھر گھیرے جانے کا ڈر کیسا اسلیے جنہیں حکومت پہلے گھیر لائی تھی وہ مال بنا کر دور دیسوں میں بیٹھے نیرو کی بانسری بجارہے ہیں اور لوٹی ہوئی چینی سے بنے بتاشے گھول گھول کر پی رہے ہیں۔ تحریکوں کا ایندھن بننے والی عوام کو سہانے نعروں کے اتنے ٹیکے لگائے گئے ہیں کہ اب ایڈ کے مریض کی طرح کوئی دوا اثر نہیں کرتی جبتک کوئی نیا معالج اپنے کارگر تیر بہدف نسخے کے ساتھ میدان میں نہیں آتا عوام باہر آنے کو تیار نہیں ہے۔ پہلے لوگ تماشہ دیکھنے آتے اور خود تماشہ بن جاتے تھے اب سکرین کے سامنے بیٹھ کر ہی تمام مناظر سے لطف اٹھا لیتے ہیں۔ یہ سیاسی کھیل بھی انکے لیے کرکٹ میچ ہی کی طرح ہوگیا ہے ہاں یہ اور بات ہے کہ اس میچ میں عوام اپنی ٹیم کو بھی داد دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: