10 تبصرے

پھیری والے سوداگر

پھیری والے پہلے جاپانی کپڑا،قالینیں، غالیچے اور پھر سستی الیکٹرونکس کی چیزیں فروخت کرتے ہی تھے ۔ پوچھنے پر بھاؤ وہ بتاتے ہیں کہ بندہ کہے کہ دوبئی آنے جانے کا کرایہ بھی اسی ایک آئٹم سے نکالنا ہے ساتھ ہی بارگیننگ کا آپشن بھی کھُلا رکھتے ہیں کہ “ آپ بتاؤ! وارے میں آیا تو دیگا“ یارا کچھ تو بولو پیسہ نہیں ہے تو ادھار کریگا،۔
گھر کے دروازے پر آیا سوداگر جب اس طرح کی سیلزمین شپ دکھائے تو کون بچ سکتا ہے نتیجتًا درمیانے طبقے کے علاقے میں ریکوری کی ٹیمیں کریڈٹ کارڈ والوں سے بہت پہلے ہی گھوما  کرتیں تھیں اور انکا طریقہ کار بھی ہماری معاشرتی اقدار سے میل کھاتا تھا یہ نہیں کہ پہلی پیمنٹ لیٹ ہوئی تو سوٹٹ بوٹٹ غنڈوں نے ٹیلیفون پر ماں بہن پُنّنا شروع کردیا آپ نے شکایت کی تو مینیجر نے انتہائی انکساری سے معذرت کی اور ساتھ ہی پانچ منٹ بعد دوبارہ وہی گالم گلوچ سے پُر فون آگیا۔ پھیری والے مال بیچتے وقت اکیلے دکھائی دیتے ہیں مہینے ڈیڑھ یا پیمنٹ کے وعدے والے دن آئیں تو دعا سلام ہوئی پیسے کی بات سے پہلے دروازے پر کھڑی ٹیکسی جسمیں تین چار مزید سوداگر براجمان ہوتے ہیں کا کرایہ ادا کرنے کی فرمائش ہوتی ہے۔ گاہک نے ٹیکسی کے کرائے کو غنیمت جانا اور یہ ادا کرنے کے بعد خان صاحب سے درخواست کی کہ ابھی تو گھر پر پیسے نہیں ہیں اس لیے کچھ مہلت عنایت فرمائیں۔ “ کوئی بات نہیں آپ میرا بھائی! پانچ چھ دن بعد آجائے گا۔ اللہ حافظ“
پانچ دن بعد خان صاحب بمعہ اپنے حواریوں کے دوبارہ عین کھانے کے وقت آن وارد ہوتے ہیں۔ اب بھی پیسوں کا انتظام نہیں ہوا تو ٹیکسی کا کرایہ اور کھانا دونوں مقروض کے ذمے۔ مقروض گاہک میں اگر ذرا سی بھی حسِ معاشیات موجود ہو تو ادھار چکتا کر کے جان چھُڑواتا ہے اور آئندہ کے لیے تائب ہوجاتا ہے۔ 
  یہ ساری کتھا تو ویسے ہی بیچ میں کود پڑی اصل بات یہ ہے کہ اب پھیری والے چوٹی پراندوں اور جوسر بلینڈر کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل کیمرے بھی بیچتے ہیں اور ہم جیسے ڈیڑھ سیانے خرید بھی لیتے ہیں۔  FUJITSU  کا لیپ ٹاپ بقول خانصاحب کے پینٹیئم تھری ہے ہارڈ ڈسک آٹھ حصوں میں منقسم ٹوٹل 10 جی بی اور 900 میگاہرٹز پروسسر بمع 256 ایم بی ریم مبلغ 15000ہزار روپے میں بیچ رہا تھا جسکو بیٹا میرا گھیر لایا کہ چیک کرتا ہوں باقی باتیں بعد میں۔ وینڈوز 98 انسٹال کی ہوئی تھی اور ایک دو چٹخارے دار پشتو رقص بھی محفوظ تھے۔ جانچ پڑتال سے یہ تو پتہ چل گیا کہ
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
ساتھ ہی سی ڈی ڈرائیو بھی کام نہیں کر رہی تھی اب عمیر اور شعیب ( عمیر کا دوست) نے بھاؤ تاؤ شروع کیا خانصاحب بلکہ مولوی خانصاحب ساڑھے پانچ ہزار میں مان گئے لیکن عمیر اینڈ فرینڈز نے 4500 کی ادائیگی کی کہ سی ڈی ڈرائیو لائیں اور باقی کے ہزار لے جائیں۔ دونوں پارٹیاں خوش تھیں کہ میدان مارلیا ہے۔ اس کے بعد جب فارمیٹ کیا گیا تو حقیقت یہ کھلی کہ 365 کا پروسسر، 3 جی بی کی ہارڈ ڈسک اور 64 ایم بی ریم لیکن کھینچ تان کر ایکس پی ڈال دی گئی ہے اور سی ڈی ڈرائیو بھی ٹھیک کرچکے ہیں۔ یعنی مبلغ  4500 نصف جنکے دوہزار دو سو پچاس ہوتے ہیں میں صحیح سالم P – II
 اب آپ ہی بتائیں کہ فائدے میں کون رہا؟

10 comments on “پھیری والے سوداگر

  1. نقصان میں‌وہی رہا جس نے مال چیک کرکے نہیں لیا۔ آئندھ ہوشیار رہنا اب تو لوگ لیپ ٹاپ کے صرف ڈبے بہی بیچنے لگے ھیں۔

  2. سلام
    بس قیمت مناسب ہی ہے۔ ویسے بھی جچ سب کچھ ہو گیا تو کیا دیکھنا کہ کس کو فائدہ ہوا اور کس کو نقصان۔
    لیپ ٹاپ مجھے تو بڑے سخٹ زہر لگتے ہیں۔ لیکن مجبوری ہے۔
    ہارڈ ڈسک فارمیٹ کر کے پتہ لگا؟ وہ تو سیے بھی لگ جانا تھا۔

  3. عمیر کو کہیں اگلی دفعہ فارمیٹ نہ کرے۔ جس کمپیوٹر کو دیکھنا ہو کہ اس کی تفصیلات کیا ہیں اور اس پر ونڈوز ایکس پی سے پرانی کوئی ونڈوز ہو اس پر رن پر یہ یہ کمانڈ لکھے۔ ساری تفصیلات آ جائیں گیں۔

    type “dxdiag” at run with out the quotes.

  4. خان صاحب فائدے میں رہے۔
    کیونکہ پشاور میں یہ لیپ ٹاپ افغانستان سے تول کر خریدنے کے بعد سمگل کیے جاتے ہیں۔ 😆

  5. شکریہ ساتھیو
    آئندہ کے لیے کان ہوگئے ہیں۔ پیسہ لگا کر تجرہات اکٹھے کر رہے ہیں ایک وقت آئے گا کہ میرا بنک اکاؤنٹ تجربہ جات سے اٹا پڑ رہا ہوگا😉

  6. بدتمیز کو لیپ ٹاپ کیوں زھر لگتے ھیں۔۔۔ ؟ کیا لیپ ٹاپ نے بدتمیزی کردی تھی۔

  7. اگر صاحبزادے اس پر لنکس ڈیبیان ایکس ایف سی ای کے ساتھ چلائیں تو یہی لیپ ٹاپ کافی کارآمد ہوسکتا ہے خصوصا براؤسنگ اور انسٹنٹ مسیجنگ یا میوزک وغیرہ سننے کے لائق چلنے لگے گا۔

  8. درست کہا نعمان اب یہی کام ہورہا ہے اسپر

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: