8 تبصرے

جھینگے

آج منگل بازار سے سے یہ جمبو سائز کے جھینگے مل گئے تازہ بہ تازہ کراچی سے آئے ہوئے۔ قیمت بھی تقریبًا کراچی والی تھی یعنی 350 روپے فی کلو۔ کراچی میں بھی کافی مہنگے اور چھوٹے سائز کے ہی ملتے تھے اسلام آباد میں اس قیمت میں کافی اچنبھے کی بات تھی۔

Prawn

 اب طے یہ کرنا ہے کہ بکایا کیسے جائے؟؟❓

8 comments on “جھینگے

  1. جھینگے کے کباب کی ترکیب یہاں موجود ہے۔ اگر کوئی اور ترکیب ملی تو اس کا لنک بھی دوں گی۔آپ کے سوالیہ نشان سے لگا کہ ترکیب ہی چاہیے تھی۔ اس لیے دے دی۔😀
    350 روپے فی کلو۔۔۔😳

  2. شکریہ اب دوبارہ پیسے جمع کریں گے اور پھر لیں گے تو ترکیب بھی آزمالیں گے😉
    یہ والے تو گِرِل کر کے ہضم کر لیے۔ آئندہ اگر چھوٹے ملے تو قورمہ اور اگر اسی طرح کے بڑے تو بریانی عمیرہ نے اسدفعہ بھی بریانی بریانی کا شور مچایا تھا🙂

  3. اچھا گڈ۔ مزے کے بنے تھے کیا؟ مجھے تو شکل دیکھ کر ہی کچھ ہوتا ہے۔ بازار سے جو بند ڈبے میں ملتے ہیں وہ کھا لیتی ہوں۔ گرل جو کیے اس کی ترکیب بھی لکھتے نہ۔ میں بھی ٹرائی کروں گی۔ اچھا، میں نے چھوٹے جھینگوں کا ہی ایک رشین پلاؤ بنایا تھا۔ اگر ممکن ہوا تو اس کی ترکیب بھی لکھوں گی۔

  4. گِرِل کرنے میں کونسی ترکیب؟ بس نمک اور ہلدی لگا کر شیل سمیت دھویا اور پھر اوون کو گرم کر کے چوپ سٹک میں جھینگے بمعہ سر کے پرو دیئے بس کھاتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔
    چھوٹے جھینگے کھانے میں زیادہ لزیز ہوتے ہیں۔

  5. اچھا۔ میں سمجھی کہ کوئی خاص مصالحے لگاتے ہوں گے۔ آنکھیں بند کر کے کھانے ہیں تو رہنے دیں۔😀

  6. 350 روپے کلو ۔۔۔ اعلی قیمت ہے یہ تو۔

    آللہ کرے کل بھی مل جائیں 🙂

  7. میرے ماموں‌ کے ایک دوست انہیں‌ اکثر ایکسپورٹ کوالٹی کے جھینگے بھجواتے ہیں‌ جو میرے ماموں‌ اور ان کے بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ ہمارے گھر میں‌ آج تک شاید کسی نے جھینگے نہیں‌ کھائے۔

  8. نعمان اچھا ہے تم لوگ نہیں کھاتے جھینگے بھی بھلا کوئی کھانے والی چیز ہیں؟ تم آتے ہوئے میرے لیے لیتے آنا🙂 کچھ زیادہ ہی لانا اسماء کو بھی بھجوادیں گے۔
    اطلاعًا عرض ہے کہ آج انہی جھینگوں کی دوسری قسط جھینگہ مصالحہ کے نام سے تناول فرمائی گئی۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: