27 تبصرے

جو افغانستان میں بویا تھا وہ پاکستان میں کاٹ رہے ہیں!

کب ہم جاگیں گے ؟
کب ہم آواز بلند کریں گے؟
کیا ہمیں انتظار ہے کہ ہمارے گلے پر جب اسلامی ہلالی خنجر رکھا جائے گا تو ہم چیخیں گے؟
یا ہمیں یقین ہے کہ ہم پر کبھی وہ وقت نہیں آئے گا ؟
ہماری خاموشی ہمیں اسی مقام پر لے آئی ہے
“  آگے کنواں پیچھے کھائی “
 ایک طرف فوج ایک طرف اسلامی طالبانی بھائی
فوجی سیکوریٹی فورس اوپر سے بم گراتی ہے
اسلامی طالبانی بھائی نیچے گلا کاٹتے اور آگ لگاتے ہیں۔
ٹانک ، ڈیرہ اور وزیرستان میں اسلام نافذ ہوگیا ہے
اب سوات کی باری ہے۔
اثنا عشری کافر، شیعہ کافر، بریلوی کافر، دیوبندی کافر
پاکستان میں 14 کروڑ کافر بستے ہیں
 صرف چند لاکھ طالبان ہی مسلمان ہیں
انہیں ہی پاکستان پر حکومت کرنے کا حق ہے
پاکستان کا آئین ( ؟؟‌ )غیر اسلامی،
 پاکستان کی عدالتیں غیر اسلامی
قرار دادِ مقاصد کو جس دن اس آئین کا حصہ قرار دیا گیا تھا مُلا نے اُسی دن سے بغلیں بجانی شروع کردیں تھیں ایک پَلا پلایا ملک مُلا کی گود میں آن گرا تھا مُلا نے آدھا اپنے خاکی جوڑی دار کی مدد سے گنوایا باقی کی اینٹ سے اینٹ اب بجا رہا ہے تاکہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا سکے۔
جو افغانستان میں بویا تھا وہ پاکستان میں کاٹ رہے ہیں!
پہلے صرف افیون سے ہیروئن آتی تھی
اب ہمارے بنائے طالبان آرہے ہیں ہم اب بھی اسلامی نظام مانگتے ہیں
صحیح اور سچا اسلام ڈھونڈتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
کیا میں بھی مسلمان ہوں؟
امن و سلامتی پھیلانے والا؟
کیا طالبان بھی امن و سلامتی پھیلا رہے ہیں؟
کیا فوج بھی امن وسلامتی پھیلا رہی ہے؟
کیا خوانین جنکے حج اور عمروں کی کوئی گنتی نہیں کیا یہ بھی امن و سلامتی کا اسلام
پھیلاتے ہیں؟
ہم سب کے السلام علیکم کا کیا مطلب اور جواب ہے؟؟؟؟

27 comments on “جو افغانستان میں بویا تھا وہ پاکستان میں کاٹ رہے ہیں!

  1. جس طرح پاکستان کو ‌ملا نے نقصان پہنچایا اسی طرح روشن خیالوں بھی اس کی بوٹی بوٹی نوچ لی۔ اگر روشن خیال عوامی فلاح کے کام کرتے تو کوئی بھی ملا کی حمایت نہ کرتا۔ دراصل ہمارے اب تک کے تمام حکمران غداری کے زمرے میں آتے ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو دوٹکڑے کرنے کے بعد بھی چین نہیں‌لینے دیا اور عوام کا کسی نے خیال نہیں‌رکھا۔ سب نے غیروں کے مفادات کو پروموٹ کیا اور امپورٹ ڈیوٹیاں کم کرکے درآمدات اتنی سستی کردیں کہ لوکل انڈسٹری آخری سانسیں لیتی نظر آرہی ہے۔

  2. maaf kiji’aye ga urdu ras’m ul khat main nahin likh sakhtay hain.

    agree with you

    we must speak up or be prepared to die in the name of someone else’s Allah

  3. میرا پاکستان، لوکل انڈسٹری۔۔۔۔۔ کہاں ھے یہ، خورد بیں سے بھی نظر نھیں آتی۔۔۔۔۔ اب پاکستان کے لوگ اتنے بیوقوف نھیں کہ حب الوطنی کے نام پر، ” میڈ ان پاکستان” کی گھٹیا اور غیر معیاری مصنو عات خریدیں۔۔۔۔۔ یہ مسابقتی دور ھے، اور صارف اب ھوشیار ھو چکے ھیں، لوکل انڈسٹری میں مقابلہ کرنے کی سکت نھیں ھے۔۔۔۔۔۔۔ آب گلوبلایزیشں کا دور ھے۔۔۔۔ لوکل انڈسٹری کو مسابقت کرنی چا ھیے۔۔۔۔۔۔ نہ کہ حکومت سے اس بات کی امید کرنی چاھیے کو وہ غیر مسابقتی پالسیی بنا کر لوکل انڈستری کو “فیور” دے۔۔۔۔۔۔

  4. ان کے لیڈر نے دھمکی دی ہے کہ ہم سوات ہی نہیں‌ پورے پاکستان میں‌ اسلامی نظام چاہتے ہیں‌ اور اس کے لئے طاقت کے استعمال سے بھی دریغ نہیں‌ کریں‌ گے۔

  5. میرا پاکستان ؔ؂اپ سے سو فیصد اتفاق کرتا ھوں

    میاں سراب، شتر مرغ کی طرح نطر یں جھکا نے سے سچای نھیں چھپتی

  6. ستر کی دہائی کے وسط سے اب تک پاکستان کی مقتدر قوتوں نے جسطرح اپنے اقتدار کے لیے مذہبی اور غیر مذہبی شدت پسند قوتوں کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی ہے اس میں پچھلی ایک دہائی سے تو یہ ایک نوشتئہ دیوار تھا۔ اس پر موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اب نہ جانے کتنے لوگ ہیں جو بندوق کے زور پر اپنے ہر مسئلے کو حل کرنے نکل کھڑے ہوئے ہیں ۔۔ اسطرح کی صورت حال تو آنی ہی آنی تھی۔۔

  7. میرا پاکستان
    کونسی روشن خیالی یہاں حکمران ہے / تھی ؟ یہاں تو مرے کو مارے شاہ مدار والا قصہ ہے۔ نیم جان عوام کو ملا اور ملٹری گِدھوں کی طرح نوچ رہے ہیں۔
    معاش والی بات پر اسلم جٹ سے متفق ہوں ویسے بھی جان بچے گی تو پھر اگلی سوچیں گے؟
    آپ کا اختلافِ نظر بجا لیکن کچھ دن رہیں طالبان کے دیس میں پھر بتائیے گا🙂

  8. اسلم جٹ صاحب
    لوکل انڈسٹری کی تباہی یا نہ پنپنے کے ذمہ دار بھی مُلا اور تنگ نظری ہی ہے کہ نہ تعلیم ہوگی نہ ہنر

  9. نعمان
    پھر بھی پاکستان کے لیڈر اُسی طرح جوتیوں میں دال بانٹتے پھر رہے ہیں اور اب بچائے ملٹری پاکستان کو جو ہمیشہ اقتدار پر قابض رہی ہے؟؟؟؟

  10. عدنان صاحب
    عملی سچائی تو واقعی عیاں ہے۔ کتنے دن کی بات اور ہے؟
    کتنوں کو ذبح کریں گے؟ کیا سارے پاکستان کی نجات قبائلی طالبانی اسلام میں ہے؟
    اب سمجھ میں آیا کہ بر بریت کیا ہوتی ہے۔

  11. راشد کامران صاحب
    واقعی یہ کوئی ایک آدھ دن یا سال بھر کی تو بات نہیں ہے
    ہماری تو پوری ایک نسل ہی کو تباہ کر دیا گیا ہے ہری کالی پگڑیاں اور سفید عمامے پہنا کر!

  12. Sorry, to hard to write in urdu.

    Mian rizwan, aap tu aysa kah rahe ho k jaise paida he aap Tora Bora k pahari par huway thay:)

    Bhai na ap ne taliban ko khud dekha hay tu kio aysa impression derahe ho k jaise bachpan se jantay ho?

    Mey sirf itna janta houn k British Journalists jis ko Taliban en qiad karlia tha , wo unke husn-e-salook se mutasir hokar Musalman hogaye thee aur aj kal wo aurat Islam k liye kaam kar rahe hey.

  13. عدنان صاحب
    ایک جرنلسٹ مسلمان ہو گئیں، الحمد اللہ۔
    اب جو مسلمان ذبح ہورہے ہیں؟ جن کے کاروبار تباہ ہورہے ہیں؟ جو مسلمان خودکش بمباروں کے ذریعے لقمہ اجل بن رہے ہیں؟ عدنان صاحب غالب عنصر کونسا ہے ؟ لوگ جوک در جوک دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں یاپھر
    دینِ ملا فساد فی الارض ؟

  14. میرے خیال میں‌ اس فساد کا دین سے جوڑنا نامناسب ہے۔ یہ چند شرپسند عناصر ہیں‌ جو یہ سمجھتے ہیں‌کہ انہیں‌ اللہ کا حکم ہے کہ وہ اپنا طرز زندگی ہم پر بزور بندوق تھوپ دیں۔ ان کی یہ غلط فہمی ملا دور کرسکتا ہے، مگر کرے گا نہیں۔ ان سے بندوق فوجی چھین سکتا ہے، مگر چھینے گا نہیں۔ جو لڑائیاں‌ افغانستان میں‌ لڑواکر ہم امریکا سے ڈالر لیتے تھے۔ اب ہم پاکستانیوں‌ کو پاکستانیوں‌ سے لڑائیں‌ گے اور اس بہانے اقتدار اور ڈالروں‌ دونوں‌ کے مزے لوٹیں‌ گے۔ بدنام ہونگے بے چارے سیاستدان جیسے بے نظیر وغیرہ کہ جی یہ امریکی ایجنڈے پر چلتی ہیں۔

  15. Rizwan Mian,
    Bhai agar koi tumhara ghar k qareeb akar tumhe bar bar tang karna lagay aur bila waja panga karna lagay tu tum kia karo gey? ek had tak bardasht karo gey na? us k bad baad sabar ka para chalak jaye ga. Bhai yehi haal tribal area ka bhe hay. Wo suna hey na “Eent ka jawab pathar sey” bus wohi horaha hay.
    Sochne k baat hey ke pakistan 60 saal se Qaim hay aur qabaili logo ne kabhi koi masla paida =nahi kia tu phir ye achanak Musarraf ka regime me saray masla kio paida huway?

    Mian jab dosro k larai me jab ham khud haath dalay gey tu apna he ghar ko aag lagey gi. America Nawazi me hum itna aagay nikal gaye hain k aaj apna he ghar ko aag lagaa bethey. America bahadur tu apna jaga sukh se hay jabke hamaray naam nehad roshan khyal Jahil apna he raal alapay jarahay hain.
    aap log aaj k jang me hamid mir ka column parhye. Ye roshan Khyal Fitnay Mir Jafar aur Mir Sadiq se zyda khatar naak hain.

    tinyurl.com/3ckter

  16. بھائی نعمان
    درست کہا ملا اور فوجی آمر دونوں ہی کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔

  17. عدنان صاحب
    آپ بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اب یہ سادہ سی قبائلی سیاسی شورش نہیں ہے اور نہ ہی مقامی معاملہ ہے یہ قبائلی مارکہ اسلامائزیشن کو پوری قوم پر تھوپنے کا مسئلہ ہے۔
    کیا خیال ہے لڑکیوں کے اسکول بند کرنا، ویکسینائزیشن، ویڈیو کا کاروبار اور حجام کی دکانیں کیا یہ سب پروپگنڈا ہے؟

  18. Islamization mey Kia burai hay? kia tumhe Islam sey illergy hey?

    doosri baat, larkio ka school, nai ki dukaan waghaira issue aaj k nahi sadio se hain. Punjab aur Sind k kitne he gaoun me wadero aur jageer daroun ne taleem nai hasil karna di, un par tu bhai tum chup bethey rahay, shayed tum kisi Jageerdar k rishta daar ho magar jab yehi sab un qabayelio ne kia tu bura laga kio unho ne ISLAM ko use kia. baat ye he ka banda agar tanqeer kara tu neutral ban kar karay.. ek party ko kuch na kahnan au r doosri ko lan taan karna achi baat nahin. aap ko agar motabar banna hey tu miyana rawi ikhtiar kar k tanqeed karo aur baat ko samjhne k koshish karo. Musharraf hum shehri logo par badmashi dekha sakta hay ,qabailio par nai. ye qabaili tu Sikandar-e-azam se nai sambhla tu Musharraf kis khet k mooli hay?

  19. بدنام ہونگے بے چارے سیاستدان جیسے بے نظیر وغیرہ کہ جی یہ امریکی ایجنڈے پر چلتی ہیں۔

    😆 😆 😆 :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: 😈 😈 😈

  20. عدنان صاحب
    آپ مشرف کی پٹائی کے چکرمیں دونوں طرف سے ہمارے ہی بھائی بیٹے مروا رہے ہیں۔ واہ صاحب کیا عقل و دانائی کا کام ہے۔
    جب قبائلی سکندر کے قابو نہیں آئے تو یہ مُلا کے قابو آجائیں گے؟؟؟
    کیا ویسا ہی نہیں ہوگا جیسا روس کے جانے کے بعد افغانستان میں ہوا؟
    خانہ کعبہ میں قسمیں کھا کر کون مکر جاتے ہیں؟

  21. ٹھیک کون ہے؟ ادھر فرقہ پرست ہیں تو دوسری طرف نام نہاد روشن خیال جن کی روشن خیالی یہی ہے کہ ویسے جتنا جی چاہے فحاشی اور بے دینی کو فروغ دیں لیکن جب وقت پڑے تو اپنے مخالفوں یعنی فرقہ پرستوں ہی سے گلے مل کر اپنا راستہ صاف کریں۔۔۔۔۔۔۔
    ہمارے دیس میں جتنے بہترین ناٹک ہوتے ہیں، اتنے شاید کہیں ڈھونڈے سے نہ ملیں۔

  22. بھائی صاحب! دھیرج! ذرا آہستہ! ایسا بھی کیا کہ منہ سے آگ کے ساتھ ساتھ جھاگ بھی اگلنا شروع ہو گئے۔
    انتہائی مخلصانہ مشورہ ہے کہ اچھی سے اچھی بات بھی صرف اُس وقت اثر کرتی ہے جب تہذیب و اخلاق کے ساتھ کی جائے، انٹرنیٹ پر تو ویسے بھی کوئی جنگ نہیں ہو رہی کہ آپ کو تلوار کو ذرا زور سے چلانا پڑے🙂 بس ذرا دل اور جذبات قابو رکھیے اور دلیل کا مقابلہ دلیل سے کیجیے پھر دیکھیے آپ کی بات کو لوگ کیسے تسلیم کرتے ہیں۔ اب اس طرح لکھنے سے آپ میں اور مُلا میں کیا فرق رہ گیا بھلا؟
    انتہائی معذرت کے ساتھ صرف دو سوالات کروں گا ایک قراردادِ مقاصد کے بارے میں کچھ بتائیے اور حج و عمرہ کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

  23. میرے خیال میں‌ پاکستان کو قطعا ایسی اسلامائزیشن کی ضرورت نہیں‌ جو بندوق کے زور پر نافذ کی جائے۔

  24. ابو شامل
    کیا ہم اب بھی ستر 71 کی طرح محبت کے زمزمے بہاتے رہیں اور لاشیں وصول کرتے رہیں؟؟

  25. ٹھیک کہا نعمان مگر ہمیں ضرورت ہو یا نہ ہو انکی جنت کا راستہ یہیں سے ہوکر جاتا ہے۔

  26. […] میلنگ کر رہے ہیں۔ مجھ سمیت اکثرعام آدمی یہ جانتے ہیں کہ سالوں پہلے کسی نے بیج بویا تھا اس کی خار دار فصل ہم اور ہماری نسلیں کاٹ رہی […]

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: