4 تبصرے

Beggers have no choice

آج کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن بات ہے کہ بڑھتی جارہی ہے۔ کان اور آنکھیں بند کیے دے رہے ہیں قدموں کو روکا جارہا ہے لیکن کاروان ہے کہ بڑھتا جارہا ہے۔

طلباء میں جو بیداری کی لہر اٹھ رہی ہے یہی ہمارے دلوں کو تقویت اور اس وطن سے امید و محبت کی نئی لگن پیدا کر رہی ہے۔

 راولپنڈی میں ہمارے جاننے والوں کی شادی کی تقریب تھی اور انکے خاندان کی خواتین کوسٹر میں بیٹھ کر اسلام آباد سے گئیں تو مری روڈ پر پولیس نے روک دیا۔ بڑی بحثم بحثی اور تین گھنٹے تک گاڑی کھڑی رکھنے کے بعد جانے دیا لیکن کیٹرنگ والوں پر جانے کیا بپتا پڑی کہ وہ ان سے بھی آدھے گھنٹے لیٹ پہنچے یوں ساڑھے پانچ بجے کھانا کھایا گیا مزے کی بات یہ کہ انکا نصف سے زیادہ خاندان آرمی سے تعلق رکھتا ہے اور سب سے زیادہ صلواتیں انہوں نے سنائیں۔ پولیس میں بے دلی ازحد بڑھ چکی ہے جس سے بات کرو کھُل کر “ دُعائیں “ دیتا ہے۔
عمران خان نے ابنِ صفی کے علی عمران کی یاد تازہ کردی ہے اور انٹیجلنس والوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جیو والوں کو انٹرویو بھی ریکارڈ کروادیا ہے۔
جنگ نے تصدیق کردی ہے کہ بینظیر کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔
صاحب ہم تو جانے اتنی سی بات  ~ ~ ~ ~ ~ Beggers have no choice جانے اسے اردو میں کیا کہیں مگر ان داتا ہی آقا ہوتا ہے اور آقا کا کہا کیسے ٹال سکتے ہیں امریکہ اور بریطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا یہاں مقیم پاکستانیوں اور مقامیوں نے پاکستان میں موجودہ مظاہروں اور تشدد کو دیکھا تو میری وطن کے “ امداد نواز“ خود مختار حکمرانوں کی پھونک نکلنی شروع ہوگئی۔

4 comments on “Beggers have no choice

  1. بوچھی آپ بقلم خود؟
    بھاگ جاگ اٹھے ہیں میرے بلاگ کے۔ شکریہ

  2. 😆 thanks , ji han mein ,kbhi kbhi jiyaza laty reading karty howay ann nikalti hon idher udher , to aj app ki post dekhny parhanay ayi to agyi ,
    bhabhi ko salam .
    🙂

  3. اصلی نورا کشتی تو ہمارے محلہ میں زرداری ہاؤس کے پاس ہو رہی تھی ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: