2 تبصرے

کیا اب بھی کچھ بچا ہے؟

اب کہنے کو کیا بچ گیا ہے؟؟؟
اب بھی لوگ برداشت اور حوصلے کی بات کرتے ہیں!
کیا بو رہے ہو؟
یہ سب کون کاٹے گا؟
ہاں تم اور تمہاری نسلیں تو اس Dirty Country سے کوچ کر جائیں گی
ان کے لیے Safe Heaven موجود ہیں!
تمہاری بلا سے
بوم بسے یا ہُما رہے
تم اور تمہارے لے پالک طالبان تو بغلیں بجائیں
اب دکھاوے کے لیے بھی رنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں
ہاں شاباشی دو اس اسنائپر کو جس نے چودہ کروڑ عوام کے لیے امید کی یہ کرن بجھادی۔
اسی جگہ اسی طرح ایک جنونی نے لیاقت علی خان کو شہید کیا تھا-
کیا ہم اسی سیاسی موڑ پر دوبارہ آکھڑے ہوئے ہیں۔
کیا ہم نے ان دس بیس سالوں میں اتنی تیز ترقی معکوس کی ہے کہ پچاس سال پیچھے جاکھڑے ہوئے ہیں؟
لیاقت علیخان کی شہادت کے بعد ہم نے ایوبی آمریت دیکھی اور وطن دو لخت ہوا۔
اب آمریت تو موجود ہے اور بینظیر بھی چلی گئیں اب میرے وطن کا کیا ہوگا؟؟

کیا یہ تنگ نظر کوتاہ بین مُلا اور ملٹری اتحاد صرف اپنے پاؤ بھر گوشت کے لیے پورے پاکستان کے بیل کو ذبح کرنے پر تُلا ہواہے؟؟؟؟؟ 

( ابھی ابھی پریس کانفرنس ختم ہوئی ہے جس میں وزارتِ داخلہ کے عسکری ترجمان نے ساری ذمہ داری بیت اللہ محسود اور اس کے چیلوں پر ڈالی ہے اور ثبوت کے طور پر ایک ریکارڈڈ گفتگو کا حوالہ دیا جس میں ایک مولوی کال کر کے بیت اللہ محسود کو مبارک باد دیتا ہے اور بدر والا سعید، بلال اور اکرام اللہ کے ذریعے اس کام کے مکمل ہونے پر مبارک باد وصول کرتا ہے۔)

2 comments on “کیا اب بھی کچھ بچا ہے؟

  1. وہ پریس کانفرنس میں‌ بھی یہی جھوٹ دہراتے رہے کہ بےنظیر کو سیکیوریٹی فراہم کی گئی تھی۔ اگر وہ گفتگو ٹیپ کرسکتے تھے تو ان لوگوں‌ کو گرفتار نہیں‌ کرسکتے تھے؟

    ہمارے یہاں‌ بہت حالات خراب ہیں‌۔ اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہے۔ لوٹ مار جلاؤ‌گھیراؤ‌ کا بازار گرم ہے۔ لوگ سخت مایوس ہیں اور ہر کوئی مستقبل سے ناامید نظر آتا ہے۔

  2. نعمان آپ کراچی کی بات کر رہے ہیں خود ان بقراطوں کی ناک کے نیچے اسلام آباد میں خوف و ہراس کا عالم ہے اور میری بات میرپورخاص میں اپنے چچا سے ہوئی تھی جو تمام محلے کے ساتھ رات بھر چھتوں پر جاگ کر گزار دیتے ہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کھانے پینے کی چیزیں کیسے پہنچے گیں۔
    جانے کیسی قوم ہیں ہم ؟

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: