1 تبصرہ

آنے والے الیکشن اور پیپلز پارٹی

سانحے کے دوران یوں لگتا ہے گویا سب کچھ ختم ہوگیا اب کارِ جہاں کیسے رواں ہوگا لیکن وقت سب سے بڑا مرہم ہے فطری احتیاجات کسی کو رکنے نہیں دیتیں اسی سبب زندگی رواں ہے اور کاروبارِ زیست چلتا ہے۔
محترمہ کا سوئم بھی اور ساتھ ہی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہی تھا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا اس سب پر تو کوئی ماہر سیاسیات ہی روشنی ڈالے گا ابھی کئی اعتراضات ہوں گے مین میخ نکالی جائے گی لیکن ایک بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ بینظیر کی شہادت کوئی حادثہ نہیں ہے ایک قتل ہے اور اس قتل کے کچھ محرکات بھی ہونگے جنمیں سے ایک تو ظاہر ہے کہ پی پی پی کو اقتدار سے باہر رکھا جائے اور گو کہ اس سے قبل پاکستان کے اکثر لکھنے والے  الیکشن کے بائیکاٹ کے حق میں تھے اب میرے خیال میں اپنا موقف تبدیل کرچکے ہوں گے کیونکہ اس وقت الیکشن سے فرار بینظیر کے قاتلوں کی خواہشات کے عین مطابق ہوگا۔ بینظیر کی شہادت کے بعد اب اسٹیبلیشمنٹ الیکشن سے بھاگنا چاہے گی  جو اپنی رٹ اور فیصلوں کے بلند و بانگ دعوے کرتے پھر رہے تھے لیکن دنیا نے اس حکومت اور اس کی رٹ کو خیبر سے لیکر کیماڑی تک دیکھ لیا ہے، اب بھی یہ ملٹری آمریت اپنی ڈنڈا شاہی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔  سوچنے کی بات یہ ہے کہ  کیا یہ ہنگامے یہ جلاؤ گھیراؤ  اور لوٹ مار سوگ ہے یا ماتم ہے میرے خیال میں یہ وہ غصہ ہے جو اسٹیبلشمنٹ اور مشرف کیخلاف اندر ہی اندر دبا ہوا تھا یا یہ وہ لاوا ہے جو بڑے بھٹو کی پھانسی کے وقت نہیں نکل سکا تھا یہ وہ ضمیر کی خلش ہے کہ جو ہم بینظیر کو اس کی سیاست کو مفاہمت اور سودا بازی کہتے تھے اس کے خدشات کو دکھاوا کہہ کر جھٹلاتے تھے آج وہی سچ کی کٹھالی سے کندن بن کر نکلیں ہیں اور ہماری تمام باتیں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور اس کے بدقماش چیلے اس موقعے پر بھی اپنا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی پوری کوشش کریں گے ان کی بلا سے ملک ٹوٹے یا رہے اب الیکشن سے بھاگنے کے لیے لاکھوں بہانے تراشے جائیں گے کئی قلابازیاں کھائی جائیں گیں اب قومی سیاسی جماعتوں کا پھر امتحان ہے کہ اس آزمائش سے کیسے گزرتے ہیں۔ لگتا یہی ہے کہ حکومتی گماشتے جو کل تک الیکشن الیکشن کا راگ لاپتے پھرتے تھے بمعہ مُلا فضلو کے اب الیکشن سے جان چھڑانے کی راہ ڈھونڈتے نظر آئیں گے۔

One comment on “آنے والے الیکشن اور پیپلز پارٹی

  1. انہیں‌الیکشن سے بھاگنے نہیں‌ دیا جائیگا۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: