2 تبصرے

لانگ مارچ

ہم میاں بیوی نکلے تو شام کی والک کے لیے تھے لیکن لوگوں کو اسلام آباد ہائی وے پر پارک کے ساتھ لانگ مارچ کے استقبال کے لیے منتظر پایا
 ضمیر نے جھنجھوڑا اندر سے پرانے سرخے نے دور  پریسٹرائیکا اور گلاسونوسٹ کی وادیوں سے انگڑائی لی۔
بیوی کی اجازت پائی اور بھاگم بھاگ گھر سے دونوں بچیوں کو بھی ساتھ لیا یوں ہم بھی آن براجمان ہوئے لوک ورثے والے اشارے کے کنارے اور آتے جاتے لوگوں کے نعروں سے دلوں کو گرمانے لگے،

گو مشرف گو
اب گندے کپڑے دھو

ہم ملک بچانے نکلے ہیں
آؤ ہمارے ساتھ چلو

چیف تیرے جانثار
بے شمار بے شمار
we want judges
not dogars

ڈوگرہ راج
نامنظور

  سڑک کے کنارے کھڑے بچے بچیاں آنے والی گاڑیوں کو دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کردیتیں جوابًا تھکے ماندے گرمی سے بیحال مگر پرجوش اور باعزم لوگ نئے جزبے سے نعرہ زن ہوجاتے اور یوں وقفے وقفے سے فضاء گو مشرف گو سے “ با مشرف “ ہو جاتی۔  
سڑک کے کنارے کھڑے لوگ فون پر بار بار پوچھ رہے تھے
قافلہ کہاں پہنچا؟
اطلاع آئی “ رحمان پورہ میں کھانے کا انتظام ہے اس لیے رک گئے ہیں۔
آدھے گھنٹے بعد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا تانتا بندھ گیا۔ رنگ برنگے جھنڈوں کی بہار آ گئی۔
سبز جھنڈے شیر والے
سبز اور سرخ انصاف والے
سبز جماعتیوں والے
 اور سرخ ہتھوڑے والے اور سرخ ستارے والے
کیا زمانہ آگیا اس ایک قافلے نے کتنے ہی قافلوں کو اپنے اندر سمویا ہوا ہے۔
کون سوچ بھی سکتا تھا کہ ایک دن یہ سرخ اور سبز پرچم ایک سمت ایک قدم ہوکر چلیں گے۔

ہم سب نے ایک بات نوٹ کی کہ سوائے مزدور کسان پارٹی اور سول سوسائٹی کے کسی کے ساتھ خواتین شامل نہیں تھیں۔
کیوں؟؟؟؟
مجھے یہ منظر ٩٠ اکیانوے کے کمیونسٹ پارٹی کے پہلے کھلے جلسے میں لاڑکانہ لے گیا،
کیا وقت تھا کیا ولولے تھے۔۔۔۔۔۔۔

یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم
وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں

نعرے بھی تو بلندآہنگ ارمانوں کے سوا کچھ بھی نہیں!!!!!!!!!!!!!!!!!!

2 comments on “لانگ مارچ

  1. میں‌ ذاتی طور پر جنرل مشرف سے ہمدردی رکھتا ہوں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اب انہیں استعفی دے ہی دینا چاہئے اور ججز کو فورا بحال ہونا چاہئے۔

  2. نعمان اگر آپ کی ہمدردی کی مشرف کو ذرہ بھر بھی پرواہ ہو تو آپ کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ مگر یہ تو سوچیے کہ انکے دشمن بھی یہی چاہتے ہیں کہیں آپ بھی ہمدردی کی آڑ میں اُن سے تو نہیں جا ملے؟
    میری ہمدردی اپنے ساتھ ہے جسکو اپنی اور اپنی نسلوں کی عافیت اس جلتے جہاز سے بھاگ جانے میں دِکھ رہی ہے مگر بھاگ کر جائیں کہاں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: