7 تبصرے

بلاگ ٹیگ

ایک عرصے بعد کسی نے بلاگ ٹیگ ہی کی ڈوری میں سہی باندھ تو دیا ہے اور یہ بھی کچے دھاگے کی طرح ہے کہ ہم  خود سے کھچے نا آئے تو یہ ڈوری ٹوٹ جائے گی۔
جہانزیب  نے تو سماں باندھ دیا ہے ۔ میں نے اپنی سی کوشش کی ہے۔

 جوابات حاضر ہیں٠

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
اس وقت تو ننگے پاؤں ، ٹاپ لیس، صرف ایک عدد کچھا پہنے بیٹھا ہوں۔
ویسے میرے پاس سب جرابیں سفید رنگ کی ہیں
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
والز آئسکریم کا میوزک اور کبھی کبھی کوئل کی کوک
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
کل رات آم کے نام پر دھوکہ کھایا تھا مگر منہ سے کچھ بولا نہیں کیوں کہ خریدے بھی میں نے ہی تھے۔
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
دو فلمیں ایک ساتھ چل رہی تھیں سمجھیں ٹوٹے دیکھے ایک “ بنٹی اور ببلی“ اور دوسری پاکستانی “ قربانی“ (میٹرک کا زمانہ یاد آگیا اس وقت نئی نئی آئی تھی اور دوستوں کے ساتھ مل کر دیکھی تھی) 
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
اس شخص کے شر سے ڈرو جس پر تم نے احسان کیا ہو۔
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
ٹوٹے دیکھ رہا تھا اور انتظار کر رہا تھا کہ بجلی کب جا کر آتی ہے۔ رات ہمارے ساتھ دھوکہ ہوگیا کہ بجلی ہی نہیں گئی۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
فیض احمد فیض
 ٨)غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
یہ سوچ کر
قہر درویش بر جانِ درویش

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
یہ لکھنے کے درمیان میں مجھے ایک فون آیا جس کے ذریعے خوش خبری سنائی گئی ہے کہ “ میں موبی لنک سروس کی طرف سے بول رہا ہوں اور سر آپکا دس لاکھ
کا انعام نکلا ہے انعام وصول کرنے کے لیے اسی نمبر پر دوبارہ کال کریں انعام وصول کرنے کا طریقہ کار آپ کو بتادیں گے؛ ٠٣٠١٢٤٤٣٣٨٢، نمبر آپ لوگ بھی نوٹ فرمالیں اور دس لاکھ میں سے جتنے چاہے آپ رکھ لیں باقی کے مکھانے لے کر بانٹ دیں۔
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
یومِ مشاہرہ ( بونس بھی ساتھ شامل ہو تو کیا ہی بات ہے)

اب میں درج ذیل ساتھیوں کو ٹیگ کر رہا ہوں ۔ اگے ترے بھاگ لچھیے(آگے تمہارے نصیب بنّو!)
نعمان، محب ، ماورہ، خاور کھوکھر اور ساجد اقبال

7 comments on “بلاگ ٹیگ

  1. بہت خوب رضوان بھائی۔ کیا آپ واپس پاکستان آگئے ہیں؟‌ یا سنگاپور کا کوئی مختصر دورہ تھا؟
    میرا خفیہ ذاتی بلاگ(sajid.gumbat.com) پر واقع ہے۔ میں‌ وہاں‌ نہ ہونے کے برابر لکھتا ہوں‌ لیکن آپکا مان نہیں‌ توڑوں‌ گا۔ 😀

  2. […] فی الحال ان سوالوں کے جواب جو جہانزیب نے شروع کیے اور رضوان بھائی سے ہوتے ہوئے ہماری طرف آپہنچے۔اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی […]

  3. […] نے ٹیگ کا سلسلہ شروع کیا۔ رضوان نے مجھے ٹیگ کیا ہے، جس کے جواب حاضر […]

  4. رضوان ، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
    ایک ساتھ دو فلمیں۔۔۔😀

  5. یہ ٹاپ لیس اگر انگریزی میں لکھتے تو آپ کی ویب سائیٹ پر قطاریں لگ جاتیں 😆

  6. ساجد آپکا شکریہ ایک دفعہ پھر
    سنگا پور دوچکر لگے ہیں ایک ایک ماہ کے لیے بزنس ٹرپ کمپنی کے حرجے اور خرچے پر اور سہ بارہ جانے کی ہوس ہے۔

    ماورہ اگر ٹی وی ایک ہو اور دیکھنے والے چار جن میں سے میری بیوی کو رونے دھونے والی پاکستانی فلم اور ہم باپ بیٹیوں کو بنٹی ببلی تو ایک ہی وقت میں‌ دو فلمیں دیکھ لیں،

    بھائی قدیر ان قطاروں کو بھگتاتا کون؟؟

  7. لیں جی کچے دھاگے میں بندھے سرکار چلے آئے ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: