تبصرہ کیجیے

پلمبر صاحب

  دو دن توپلمبر صاحب کے ساتھ مصروفیت میں گزر گئے جو گیس اور پانی کے پائپ درست کرنے آئے تھے کہ گیس کا بل بہت آتا تھا جب میں نے صابن والے پانی سے ٹائر پنکچر والے کی  طرح سارے پائپ اور جوڑ جانچے تو پتہ چلا کہ جناب دیوار کے اندر ہی کہیں لیکج ہے۔ کام دکھاتے ہوئے ان سے میں یہ کہہ بیٹھا کہ بھائی بے فکر رہو تمہاری مدد کرواؤں گا، مُولانا جی نے خوب کام لیا۔ آتے ہوئے کہا کہ کل صبح نو بجے آؤں گا پرویز مشرف والے نہیں بلکہ پاکستانی نو بجے۔ شام کو جب آٹھ بجے تو کہنے لگے کہ دیر ہوگئی ہے آٹھ بج گئے ہیں میں نے جواباً یاد دلایا کہ یہ مشرف کے آٹھ بجے ہیں آپکے بجنے میں ابھی ایک گھنٹہ ہے۔
مولانا پہلے تو صرف پلمبر تھے اب لوگوں کے UPS لگا لگا کر ماشاءاللہ الیکٹریشن بھی ہو گئے ہیں۔
مولانا بھی سارے ٹول تو کافروں کے بنے ہوئےاستعمال کرتے ہیں لیکن برابھلا بھی انہی کو کہتے جاتے میرے یہ کہنے پر کے بھائی لعنت بھیجو کافروں پر انکی بنی چیزوں پر اپنے کسی  وظیفے یا دَم درود سے ہی پائپ کی چوڑیاں نکال دو یا تعویز سے دیوار میں سوراخ کردو۔ بھائی صاحب گھور کر خاموش ہوگئے۔   بہرحال کام تسلی کا اور تسلی سے کر کے گئے ہیں۔ 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: