7 تبصرے

بلاگ کی ترقی

افضل صاحب نے ترقی کے لیے راہ دکھائی اور جناب بدتمیز صاحب  نے صلح ماری تو میں نے ہاتھ ہی تھام لیا کہ بھائی اب پورا کام کر دو اور جملہ دعائیں اپنے نام کرواؤ، اور یوں انہوں نے ورڈ پریس اپگریڈ کر کے مجھے ممنونِ احسان کیا، اب میرے اس بلاگ کے ذریعے جو خیر و شر پھیلے گی  اس میں بدتمیز بھی برابر کے شریک ہوں گے۔
یوں تو اس بلاگ کو آپ تک پہنچانیں میں بہت سارے لوگوں نے تعاون کیا ہے قدیر، ساجد اقبال، بلاگستان ٹیم، جہانزیب،عمار شاکر عزیز اور جگت بھائی محب بھائی (کوئی زمانہ تھا کہ محفل کے درو دیوار اس نعرے سے گونجا کرتے تھے “ ہمارے بھائی تمہارے بھائی محب بھائی محب بھائی“ اور محب بھائی ایک بہن کے خلاف ہی مورچہ زن ہوتے تھے) اور بہت سے چھپے محسن ہیں جنکا آج پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
یوں بھی شکریہ ادا کرنے سے کم نہیں ہوجاتا۔ ہاں محسنین کا اگر نام گنوائیں تو بات محفل سے شروع ہوکر اردو یونیکوڈ بنانے والوں سے چلتی ہوئی کمپیوٹر بنانے والوں اور پھر اسی طرح فرداً فرداً ان غلاموں تک جا پہنچے گی جنہوں نے  آقا کی رتھ اور مال اسباب (؟) کے چھکڑے کھینچھنے کے لیے گول پتھر اور لکڑی کے کندے استعمال کیے اور یہی کندے پہیے کی ایجاد کا سبب بنے اور وہ تمام لوگ جنکی مشقت اور دماغ سوزی کے سبب آج ہم سب کی زندگی کتنی آسان ہوگئی ہے۔ شکریہ ان تمام کا جنکی بدولت مجھے اظہار کا یہ وسیلہ ہاتھ آیا۔
میں تو سوچ سوچ کر ہلکان ہورہا ہوں کہ اگر یہی بات مجھے پہاڑ کی چوٹی سے دھویں کے مرغولوں کی مدد سے کہنی ہوتی تو کتنے من لکڑی درکار ہوتی اور کتنے ٹن گرین ہاؤس گیسیں خارج ہوتیں؟

7 comments on “بلاگ کی ترقی

  1. اپ گریڈ کر دیا گیا؟ بڑے خوش نصیب ہو بھئی :dsadsad:

  2. آپ نے میری غلطی نہین پکڑی تھی میں ایسٹرن ڈے لائیٹ ٹائم اور پاکستان ٹائم میں‌ 9 گھنٹے کا فرق ڈال رہا تھا جبکہ پاکستان میں‌ گھنٹہ بڑھانے سے یہ 10 گھنٹے کا فرق بن چکا ہے۔

    قدیر تم نے دیکھا بعض اوقات انسان کو پتہ بھی نہین چلتا اور اس کی وقعت دو کوڑی کی ہو جاتی ہے۔ چلو جلدی سے بڑے ہو جاؤ پھر بات کریں گیں۔

  3. قدیر شکریہ یہ آپ بھائیوں کا تعاون ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔

    بدتمیز وقت کی طرف اب آپ نے اشارہ کیا ہے تو میں نے درست کردیا ہے۔

  4. اپ۔گریڈ مبارک ہو اور تحریر میں یاد کرنے پر بے حد شکریہ۔

  5. اپ گریڈ مبارک
    آپ کو یہاں ٹیگ کیا گیا ہے
    http://auraq.urdutech.com/?p=200

  6. شکریہ دوستو
    نظامی صاحب جلد ہی حاضر ہوتا ہوں۔

  7. یہ تو میں نے ابھی دیکھا۔۔۔ :dsadasccc:

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: