6 تبصرے

ساون کی جھڑی

جانے کیوں فطرت کو ہمارے محکمہ موسمیات سے اللہ واسطے کا بیر کیوں ہے۔ آج کی پیشینگوئی تھی کہ ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مگر شام کو ایک طرف دھوپ اور دوسری طرف جھڑی لگ گئی اور ایسی کہ گویا آج ضد میں آکر برس رہی ہے۔ کچھ دیر کو بوندیں رکیں تو ہم دونوں میاں بیوی پارک کی طرف چل دیے مگر یہاں تو سماں ہی الگ تھا ندی نالے بہہ رہے تھے ساتھ ہی بوندا باندی میں واک کرنے کا لطف ہی آگیا۔ اپریل میں ایک دن ایسے ہی واک کے درمیان بوندا باندی شروع ہوگئی لیکن اس وقت اتنی ہریالی نہیں تھی آج تو سبزہ بہار پر تھا اور امس سے محسوس ہوتا تھا گویا کسی جنگل میں چل رہے ہیں۔ ادھر واپسی کا قصد کیا اور دوبارہ برسات شروع برستے مینہ میں واپسی ہوئی۔  

 

 

6 comments on “ساون کی جھڑی

  1. ایک تصویر تو سردیوں کی لگتی ہے۔ ان کو ہائی ریزولوشن میں دیکھانے کا بھی بندوبست کیا کریں‌نہ۔ پکاسا ویب پر اپلوڈ کر دیا کریں۔

    http://picasaweb.google.com

  2. بدتمیز
    خوب پکڑی یہ تصویر اپریل کی ہے۔ اگر دودفعہ کلک کریں گے تو ہائی ریزولوشن تصاویر کھل جائیں گیں۔ پکاسا کا شکریہ میں فوٹوبکٹ http://photobucket.com/ میں اپنی تصاویر سٹور کرتا ہوں اسی کو استعمال کروں گا۔

  3. اچھی لگیں آپ کی “والک”‌کی تصاویر۔
    ویسے آپس کی بات ہے واک کو والک لکھا پہلی بار پڑھا ہے۔ یہاں‌ لام سائلنٹ ہوگا شاید :p

  4. زہے نصیب
    لام لاٹھی پکڑے شاکر صاحب آپ آئے تو!
    اب تو بار بار والک ہی لکھنے کو دل کر رہا ہے۔ :ww

  5. اچھی تصویریں ہیں۔۔
    لیکن وہ گندے بچے گندے نالے میں کیوں نہا رہے ہیں؟

  6. پسندیدگی کا شکریہ ماوراء
    بچوں کا تو پتہ نہیں لیکن پانی گندا نہیں ہے اس برساتی پانی کے ریلے میں تو خود میرا دل چاہ رہا تھا کہ گھسیٹی لگاؤں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: