4 تبصرے

حضرت نوح کی گمشدہ امت

ساتھی منیر احمد طاہر نے کافی عرصے سے گھومتی کالکی اوتار والی میل کو اپنے بلاگ میں موضوعِ بحث بنایا ہے۔ پنڈت وید پرکاش کے ساتھ  ہی کچھ کتابیں مسلمانوں کی طرف سے بھی لکھی گئیں جنمیں ہندوؤں کو حضرت نوح کی گمشدہ امت ثابت کرنی کی کوشش کی گئی ہے اور یہ دور کی کوڑی کوئی ابھی کی نہیں بلکہ گاندھی جی کے دور میں لائی گئی ۔ ہندو دیو مالا اور اساطیر میں موجود منو اور اس کی کشتی کو حضرت نوح کے سیلابِ عظیم سے جوڑا گیا۔ سری لنکا کو ارارات ( جہاں کشتیِ نوح آکر ٹھہری)  سے تعبیر کیا گیا اور اب پنڈت وید پرکاش  کی کالکی اوتار والی بات پر اگر یقین کیا جائے تو اس سے تو یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ
1) ھندو مت ایک آسمانی مزہب ہے۔
2) رگ وید آسمانی کتاب/ کتب ہیں۔
3)  ہندو اہلِ کتاب ہیں۔
4) انکے اوتار اللہ کے پیغمبر تھے۔
کیا کہتے ہیں (نِٹ ) علماء بیچ اس معاملے کے؟؟

4 comments on “حضرت نوح کی گمشدہ امت

  1. یہ نوح علیہ سلام کی کشتی والا واقعہ تو جنوبی امریکہ کے قبائل میں بھی موجود تھا جو ایک ایسی قوم کا ذکر کرتے ہیں جو ایک عظیم طوفان کے بعد کشتی میں وہاں آٹہرے تھے۔ کچھ قبائل بتاتے تھے کہ انہیں جو کچھ آتا ہے وہ ایک کشتی میں آنے والے برگزیدہ بندے نے انہیں سکھایا جس کے خد و خال مقامی لوگوں سے بہت مختلف تھے۔

  2. جناب! برائے مہربانی میرے بلاگ کا ربط اپڈیٹ کردیجیے گا (راہبر کی بیاض سے بدل دیں)

  3. ہممم خوب نکتا نکالا ہے آپ نے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو آپ کی بات میں دم ہے۔
    اللہ نے ہر قوم کے پاس اپنے نبی بھیجیں ہیں، اسی لئے دنیا کے تقریبا ہر بڑے مذہب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ملتا ہے۔ بس بات ‘میں نہ مانوں’ والی ہے۔

  4. نعمان جنوبی امریکہ کے متعلق مجھے آپ سے علم ہوا ورنہ محققین تو وسطِ ایشیاء سے باہر ایسے کسی سیلاب سے ہی انکاری تھے۔
    عمار، لنک اپ ڈیٹ کردیاہے شکریہ مطلع کرنے کا۔
    منیر صاحب تمام ہی مزاہب تعلیمات و تاویلات کا کافی بڑا ذخیرہ رکھتے ہیں ورنہ ان اصنام کو کون چڑھاوے چڑھاتا۔ شکریہ اظہارِ رائے کا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: