6 تبصرے

روپیہ اور ڈالر

آج ڈالر کی قیمت اوپن ماکیٹ میں 82 روپے ہوگئی جو پھر ایک ریکارڈ ہے گویا آج کل پاکستان ریکارڈ توڑنے پر لگا ہوا ہے اور ان ٹوٹے ہوئے ریکارڈوں کا بِل پاکستانی بھر رہے ہیں۔
ہمارے “قابل“ ترین وزیرِ خزانہ وڈی سرکار کی طرف جارہے تھے تو جاتے جاتے بھڑک مارگئے کہ لگ پتا جائے گا ان لوگوں کو جو آجکل ڈالر جمع کر رہے ہیں جب ڈالر کی قیمت گرے گی تو یہ اپنے نصیب کو کوسیں گے۔( ان کے خیال میں جب وہ امریکہ سے جھولی بھر کے ڈالر لائیں گے تو ایک روپے کے دو ڈالر بکیں گے)
پہلے تو پھِر بھی امید تھی کہ دنیا کی سٹاک مارکیٹس نیچے کی جانب تھیں تو چلو نئے پیسے نا آئیں تو کم از کم یہاں سے سرمایہ تیزی سے واپس تو نہ جائے گا لیکن آج جو تیزی کے انجکشن لگے ہیں انٹرنیشنل مارکیٹس میں تو اب پاکستانی مارکیٹ کے بچ نکلنے کی رہی سہی امید بھی ختم ہورہی ہے۔ جب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں گررہی تھیں تو کچھ تبصرے ہوئے تھے خوشی کے لیکن شاید بھائی لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم جنکے در کے بھکاری ہیں انکی ہمیشہ خیر مانگنی چاہیے۔ ہمارے پالن ہار امریکہ، یورپی یونین، جاپان وغیرہ ہی ہیں چاہے اقتصادی امداد ہو چاہے ہماری برائے نام برآمدات کے گاہک اگر ان کی معیشت کو جھٹکے لگے تو ہماری ننھی سی جان کا کیا ہوگا؟ گویا مرغی کے لیے تو تکلے کا گھاؤ  ہی بہت ہے۔
دوسری طرف ابھی تک ہماری ساری کابینہ اسی فیوڈل وفاداری کی ماری ہوئی ہے نام کو پروفیشنل ازم نہیں کہ جنکی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا تیاپانچہ ہوا ہے ان سے اس کا ہرجانہ لے سکیں۔ امریکہ سے F-16 کا سودا ہوا تھا جن پر امریکی حکومت ہی نے پابندی لگائی اور پھر پاکستان سے اپنے گوداموں کا کرایہ تک وصول کیا کہ صاحب یہ طیارے ہمارے گودام گھیرے کھڑے ہیں ہرجانہ دو۔ ادھر ہم ہیں کہ ان کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے سپاہیوں کے بجائے اپنے فرزند آگے کرتے ہیں پھر انکی جھڑکیاں بھی کھاتے ہیں بھائی سیدھے سبھاؤ 1984 سے ابتک  کا بِل بناؤ۔ ہماری معیشت، ہمارا سماج، ہماری صنعت، ہماری تجارت اور ہماری سیاحت کیا تباہ نہیں ہوا

ان سب کے پیسے وصولو
جو چلے گئے ہیں انکے نام کی فاتحہ دلواؤ

اور باقیوں کو پلاؤ کھلواؤ ۔

دیکھو یہ خود کش حملے اور دھماکے بند ہوتے ہیں یا نہیں اور آئندہ کے لیے بھی سب کو کان ہوجائیں گے چاہے امریکہ ہو یا لیبیا،

سعودیہ ہو یا ایران کہ بھائی ان کے ہاں جاکر اپنا پھڈا کرو گے تو ٹوٹ پھوٹ کے پیسے دینے پڑیں گے۔ جو جان نثار کرتے ہیں وہ قوم کے بچے ہوتے ہیں اور قوم کے بچوں کی کوئی بات نہیں ہم اور پیدا کرلیں گے قوم آجکل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ویسے ہی جاگتی رہتی ہے گویا جاگ رہا ہے پاکستان اور جب راتوں کو جاگنا ہے تو کیوں نہ کوئی رونق میلہ کریں دن کو تو ویسے ہی سونا ہے کہ بجلی نہیں ہے کام دھندے ٹھپ پڑے ہیں پھر ڈالر تو مہنگا ہی ہوگا۔

6 comments on “روپیہ اور ڈالر

  1. پتہ نہیں‌کس نے پہلے لکھا تھا کہ نئی حکومت نے اگر کسی کا بھلا کیا ہے تو وہ اوورسیز پاکستانی ہیں۔
    حیرانی اس بات پر ہے کہ مشرف کے دور میں ڈالر کو فکس کیے رکھا اور اب کیوں ایسا نہیں‌ ہو رہا۔

  2. حیرانی اس بات پر ہے کہ مشرف کے دور میں ڈالر کو فکس کیے رکھا اور اب کیوں ایسا نہیں‌ ہو رہا۔

    شوکت عزیز بھاری بھرکم قرضوں کا بوجھ قوم کو ڈال گٕے ہیں۔

  3. اسٹاک مارکیٹس گرنے پر خوشی کے تبصرے۔۔۔ اس بات کی خوشی کے سب ہماری طرح ہوجائیں گے🙂

  4. زبردست تبصرہ کر دیا پوسٹ میں ہی
    جاگ رہا ہے پاکستان
    اسکے ساتھ یہ بھی لگا دیا ہوتا
    لگے رہو منا بھایی :d
    اپنے بچے ہیں تو کیا ہوا نثار تو غیروں پر کروا رہے ہیں ہم

  5. افضل صاحب وہ اورسیز پاکستانی والی پوسٹ بھی مجھ ہی سے سرزد ہوئی تھی۔
    جس جادو کی چھڑی سے ڈالر اپنی جگہ پر فکس تھا وہ مشرف اپنے ساتھ ہی لے گیا۔
    بدتمیز وہ شوکت عزیز منیلا میں گھوم رہا ہے اور IMF کو کوس رہا ہے کہ موجودہ مالیاتی بحران (اس کا ذاتی) میں IMF کا قائدانہ کردار نظر نہیں آرہا۔
    راشد صاحب ہم لوگ کسی کو رجا (پیٹ بھرا) ہوا نہیں دیکھ سکتے پھر یہ بھی تو ہوتا ہے کہ بھرے پیٹ ہی مستی سوجھتی ہے۔
    ڈفر یہی تو کہہ رہا ہوں کہ پیسے تو پورے لو اپنے بچوں کے۔ مفت میں نثار ہو رہے ہیں، ایک لاکھ کا چیک پکڑا دیا وارثین کو ، امریکی مرتا ہے تو کتنے دیتے ہیں؟

  6. لیں جی آج تو بابے زرادی نے انی پادی ہے یعنی خنانی اور کالیا کو سیل کردیا اور ڈالرز پر قبضہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: