20 تبصرے

نیاسال اور بیٹھکِ اردو بلاگراں

میں تو امید چھوڑ بیٹھا تھا مگر نیا سال کیا آیا کہ میں اپنے بلاگ پر لاگ ان کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ اسی خوشی میں آپ سبکو نیا سال مبارک ہو۔
نئے  سال کا سب سے اہم منصوبہ اردو بلاگرز کی بیٹھک ہے جو شہر شہر بستی بستی میں منعقد ہونے جارہی ہے۔   اسلام آباد میں جو بلاگرز تشریف لاسکتے ہیں ان سے رجسٹریشن کی پر زور درخواست ہے۔ ( لو جی میں نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اب رجسٹریشن کہاں کروانی ہے تقریب کہاں ہو گی کب ہوگی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کھانے کو کیا ملے گا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون کھِلائے گا ان سب تفصیلات کا مجھے علم نہیں ہے اگر پتہ ہوتا تو بخدا سب سے پہلے آپ کو بتاتا۔
پہلے کچھ چھپایا ہے؟؟؟ ) ہاں ایک اور اہم بات اگر یہ بیٹھک ہوگئی تو پھر کیا ہوگا؟؟
اب  ڈفر، اویس نصیر کیانی، خرم، عبدالقدوس اور ناصر (ھلوے والے) کے کورٹ میں گیند ہے۔
ایسے موقعوں پر آنجہانی قبلہ بلاگرِ بلاگراں شاہِ چھوڑسواراں جنابِ عزت مآب محب علوی صاحب مدظلہ علیہ کی یاد بڑی شدت سے آرہی ہے۔ یوں تو اُن وقتوں کی نشانیوں میں قبلہ ساجد اقبال صاحب کا سایہ ہمارے بلاگوں کے سر پر قائم و دائم ہے مگر ساجد صاحب عملی آدمی ہیں کہاں وہ بات مولوی مدن والی

20 comments on “نیاسال اور بیٹھکِ اردو بلاگراں

  1. نیا سال مبارک ہو۔
    ڈفر کے بلاگ پر تو سب خیالی پلاؤ ہی بنا رہے ہیں۔:)

  2. اور مصالحے کویی بھی نہیں ڈالے :omgha حالانکہ میں نے انکو کہا تھا کہ بس چایے پر گزارا کر لو :cofy
    لیکن ناصر صاحب کہہ رہے تھے کہ یہ حلوہ ہے، یہ اصل میں بن کیا رہا ہے؟ :what

  3. ماورا :usee

    ویسے انگریز کی ایک کہاوت ہے کہ مستقبل ان کا ہوتا ہے جو خواب دیکھتے ہیں

    میں نے فل وقت کوئی حتمی جواب نہیں دیا اس لئے مجھے :whistle

  4. اب کون مل رہا ہے اور کہاں مل رہا ہے بھئی؟

  5. رجسٹریشن کہاں کرنی ہے؟ کوئی اتہ پتہ بتائیں۔ مقام میرے خیال میں ایف9 پارک میں رکھ لیتے ہیں۔ پیسے کی بچت بھی اور اوپن ائیر کے مزے بھی۔ لیکن خدارا میکڈونلڈ کیطرف پشت ہی کیے رکھیں۔ :haha:

  6. کھابے کا انتظام ملکر راحت سے کر لینگے۔ ڈفر کو بھی راحت پسند ہے۔ ایف نائن کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ بزرگ بلاگر یعنی افتخار انکل کو بھی قریب پڑیگا۔ اب اصل بات زیادہ سے زیادہ بندے اکٹھے کرنے کی ہے۔ محب ہوتا تو میں تو اسے ہی پکڑ کر لے آتا لیکن باقی بندوں کو میں کم ہی جانتا ہوں۔

  7. ماوراء سارے پلاؤ پہلے خیالی ہوتے ہیں دیگ کا دَم توڑتے ہیں تو سارے میں خوشبو پھیلتی ہے۔ دور کیوں جائیں اردو لائبریری بھی تو ہوائی قلعہ لگتا تھا آج ماشاء اللہ آپ لوگوں نے رونق لگادی ہے۔شکریہ تمہارے کمنٹ کا اسی بہانے شاید کڑھی میں ابال آجائے
    عمار اسلاما بادئیے اردو بلاگر ملنے پر تُلے بیٹھے ہیں آپ بھی کوئی مہم (کمپین) چلاؤ ۔ اسی بہانے ہم بھی چاول کھالیں گے تاکہ آپ کے ولیمے تک کچھ بریانی کے ذائقے سے آشنائی ہو جائے :op ۔
    لالہ ساجد ایف ٩ کا اچھا آئیڈیا دیا ہے آپ نے لیکن جگہ تو میکڈونلڈ کے بازو والی ہی مناسب ہے یا کوئی ایسی جگہ ہو جہاں ڈیٹ والی پارٹیوں کی وجہ سے توجہ نہ بٹے ورنہ بلاگروں کے بجائے اپنا دھیان تو اُنہی کی طرف لگا رہے گا۔ :luv
    اور بھئی یہ ڈفر نے آپ کو کب بتایا کہ اُسے راحت پسند ہے؟؟؟؟ ہاں ا پیزے کا ذکر کہیں ہوا تھا۔
    ہاں رجسٹریشن کے لیے ڈفر کو ہی تکلیف دیں گے

  8. یارو میری شمولیت مشکوک نا کردینا :op

  9. کیا بات ہے جی ملاقاتوں کا پروگرام بن رہا ہے اور وہ بھی میکڈونلڈ کے پہلو میں یعنی

    کہیں پہ نگاہیں اور کہیں پہ نشانہ :hahah

  10. ڈفر اور عبدلقدوس خوش آمدید چلیں اسی بہانے آپ نے رونق بخشی

    عبدلقدوس آپ نے ہی تو تاریخ طے کرنی ہے۔

  11. رضوان، میری بات پر آپ کو غصہ آ گیا?
    مجحے تو خوشی ہو گی اگر اردو بلاگرز اکحٹے ہو جاءیں۔ وہاں جو باتیں ہو رہی تحیں۔۔انہی سے اندازہ لگایا ہے۔۔ورنہ میں تو چاہ رہی ہوں کہ اردو بلاگرز اکحٹے ہوں۔

  12. میرے پر :what رہو گے تو :ddraeamin حال ہوگا

  13. محب صاحب آپ کی سخت کمی بلکہ طلب ہو رہی ہے ۔
    اعلٰی حضرت آپ ہیں کہاں؟ کہیں سے آپ کی کوئی خبر ہی نہیں آتی

    ماوراء یہ کیسے سوچ لیا کہ مجھے آپ کی بات بری لگی ؟
    آپ نے تو بس خیالی پلاؤ پر تڑکہ لگایا ہے :hahah

  14. محب صاحب آجکل خوب خوب بچے سنبھال رہے ہیں۔ اب تو انہوں نے نرسری کھول لی ہے سارے لانگ آئی لینڈ کے بچے وہی سنبھالتے ہیں۔ خود میں اپنے تین بھی انہی کو بھیجنے کا سوچ رہا ہوں۔ جو صاحب ایک شہر میں ہو کر مجھ سے نہیں مل رہے اور شرمائے جا رہے ہیں وہ واپس اسلاماباد کس منہ سے؟

  15. نہیں یہ کوئی اور محب ہوں گے بدتمیز تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔
    مروت اور ملنساری تو محب میں کوٹ کوٹ کوٹ کوٹ کر بھری گئی ہے۔ ملنے سے بھلا وہ کیوں گھبرائیں وہ آپ کی خاطر مدارات کے لیے مال جمع کر رہے ہوں گے۔ قدیر سے پوچھ کر دیکھ لو کتنا مہمان نواز بندہ ہے۔
    اور ہاں چلو محب تو بچے سنبھال رہا ہے یہ آپ نے تین کہاں سے جمع کر لیے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  16. تو کوئی تاریخ طے ہوئی؟ میری تو چھٹیاں گزر گئیں۔

  17. لالہ ساجد
    مجھے کیوں کہ سبق یاد تھا اس لیے ابھی تک چھٹی نہیں ملی۔ لگتا ہے کہ ایک ہفتہ مزید پاکستان سے باہر ہی بیٹھنا پڑے گا۔
    اگر اس سال یہ بیٹھکِ بلاگراں نہیں ہوسکی تو اس کا مطلب ہے کہ کسی کی نظر لگ گئی ہے نظر کس کی لگی ہے؟ سب کو سمجھ آ ہی گئی ہوگی

  18. پچھلے دنوں ایک بیٹھک کا سنا تھا کہ ہو بھی گئے ۔ شائد یہ بھی ہو گئی ہو ۔ اس طرح کی بیٹکیں ہوتی رہیں تو اردو بلاگ کا نام بھی شاید جاتا رہے

  19. خوش آمدید اجمل صاحب
    یہ بیٹھک جنوری فروری میں ہی کہیں منعقد ہو پائے گی اور خاطر جمع رکھیے ہمیں اس سارے معاملے میں آپکی رہنمائی درکار رہے گی۔
    ڈفر، ساجد اور عبدالقدوس اس معاملے میں فعال ہیں۔

Leave a reply to محب علوی جواب منسوخ کریں