6 تبصرے

ایک اور حادثہ

ایک تو نائٹ شفٹ کی تکان اوپر سے پلانٹ سے نکلتے ہوئے یہ دُکھ بھری خبر کہ میرے ہم پیشہ 20 افراد اپنی روزی کمانے گھر سے نکلے تھے لیکن وہاں جا پہنچے جہاں جاکر واپس نا آیا کوئی
وہ بھی اپنے دوستوں گھر والوں سے کہہ کر گئے ہوں گے کہ بس چودہ ہی تو دن کی بات ہے لیکن یہ چودہ دن تو معلق ہی ہوگئے ہیں کبھی ختم نہ ہونے والا انتظار شروع ہوگیا۔
آئل فیلڈ کی ملازمت جہاں دوسروں کے لیے قابلِ رشک ہوتی ہے وہیں کام کرنے والوں کو پتہ ہوتا ہے کہ ہم ایک خفتہ آتش فشاں کے پیٹ میں سے ہیرے نکالتے ہیں ذرہ برابر غلطی اور یہ دیو جاگ جائے گا پھر مفر ممکن نہیں
لیکن یہ بھلے لوگ تو راستے ہی میں کسی دوسرے کے شارٹ کٹ، قصداً یا سہواً غفلت کا شکار ہو گئے، جانچ پڑتال کرنے والوں نے سوچا ٹھیک ہی ہوتا ہے یا پھر علم ہونے کے باوجود سینسر یا پرزہ “ پھر تبدیل کر لیں گے“ ارے کچھ نہیں ہوتا“ یا پھر “ سر یہ پاکستان ہے ایسا ہی چلتاہے اتنے چکر لگا چکا ہے کچھ نہیں ہوا“  لو میرے جیسے انجینئرو اور ٹیکنیشنو جس کو تم روک سکتے تھے وہ حادثہ ہوگیا اب کبھی ان خاندانوں سے آنکھ ملا پاؤ گے جن گے پیارے اس دنیا سے صرف اس لیے چلے گئے کہ تمہاری چائے ٹھنڈی ہورہی تھی یا پرواز روک دینے پر بڑے صاحب کی سننی پڑتیں لیکن ان خاندانوں پر تو قیامت نا ٹوٹتی۔
کل ہی سنگاپور میں 450 مسافروں کے ساتھ آسٹریلین ایر بس نے ہنگامی لینڈنگ کی اور تمام مسافر بخیریت رہے اس کے بعد کنتاس نے اپنے پورے بیڑے میں شامل ایربس 380 کی پروازیں جانچ پڑتال کے لیے روک دیں ہیں۔
ہم نے ایر بلو کے حادثے سے کیا سیکھا؟ 
بھِٹ ضلع دادو کے گیس پلانٹ میں میرے تو نہیں لیکن میرے کئی جاننے والوں کے دوست کام کرتے ہیں آج ان سب کے لیے دل انتہائی افسردہ ہے کاش اس ہونی کو کوئ ٹال دیتا لیکن کاش تو پھر کاش ہے اس کے ذریعے ہم اپنی کوتاہیوں اور نااہلیوں کو تھپکیاں دیتے ہیں۔

6 comments on “ایک اور حادثہ

  1. انا للہ و انا الیہ راجعون۔

    اللہ پاک مرنے والوں کو اضر عظیم عطا فرمائے اور انکے لوحقین کو صبر جمیل۔امین

  2. انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    صبح حادثہ ہوا
    اور دن کو نماز جمعہ کے وقت سانحہ
    http://auraq.urdutech.com/2010/11/dara-adam-khail-taliban-suside-attack/

  3. اِنا للہ و انا اليہ راجعون

    ذمہ داریوں کو سرسری لینے یا پھر بڑے صاحب جیسے لوگوں کے دباؤ میں کام کرنے کے نتائج اس حد تک خطرناک ثابت ہوتے ہیں اور پھر قسمت کا لکھا سمجھ کر دل بہلا لیا جاتا ہے ۔ وجہ کچھ بھی رہی ہو کتنے ہی افراد اور گھرانوں پر قیامت گذر گئی ۔

  4. رضوان بھائی ، آئل فیلڈ کے حوالے سے کوئی تحریر یا تفصیلی تحریر اگر لکھ سکیں تو لکھیے گا ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: