3 تبصرے

بے نام

آج اپنی بیٹی کے  IELTS کے اسپیکنگ ٹسٹ کے لیے  برٹش کونسل جانا ہوا تو مقامی معاشرے کے تیزی سے بدلتے خدوخال کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا، مجھے اور میری بیوی کو تقریبًا ایک ڈیڑھ گھنٹہ وہاں بیٹھنا پڑا اس دوران ایک بات نوٹ کی کہ صرف تین لڑکے امتحان دینے کے لیے آئے اور باقی تیس سے پینتیس لڑکیاں تھیں ان میں ‌سے چند کو چھوڑ کر سب ہی قطری تھیں اور لڑکوں میں ایک قطری، ایک مصری اور تیسرا فلپائنی۔ تعلیم بلکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے یہ سب تیاریاں ہیں۔ دفاتر اور تجارتی مراکز میں تو ویسے ہی مقامی خواتین کی اکثریت دکھائی دیتی ہے۔ قطر کی خواتین  ثابت کر رہی ہیں کہ قابلیت اور صحتمند مقابلے میں وہ پیچھے نہیں رہنے والیں۔
بیٹھے بیٹھے انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کی ورق گردانی کرتے ہوئے میری نگاہ“ پشاور“ پر رک گئی آپ بھی پڑھیے (جن کا حال اور مستقبل واضح نا ہو ان سے ماضی میں زندہ رہنے کا حق تو کوئی نہیں چھین سکتا)

3 comments on “بے نام

  1. uncle.. kia aap ki bete uk aare hi.. for studies..

  2. جناب رضوان صاحب،

    بندہ نا چیز بھی آپ کا پڑوسی ہے دیس میں بھی اور پردیس میں بھی۔ دیس میں راولپنڈی سے اور پردیس میں یو اے ای سے۔

    آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گوگل کے گل گپاڑوں میں آپ کی آئی ڈی ایڈ کی ہے امید ہے گفت و شنید کا موقع دیں گے۔

    شکریہ

    راشد ادریس رانا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: