رضوان کے نام سے پکارا جاتا ہوں۔
پلا بڑھااور پڑھا کراچی میں، پہلی ملازمت کراچی کی ہی ایک آئل ریفائنری میں کی، اسکے بعد تلاشِ روزگار میں کبھی سعودیہ کبھی قطر اور اب پاکستان میں ڈیرا ہے۔
آج کل میری رہائش اسلام آباد میں ہے۔
مجھ سے رابطے کے لیے ای میل کیجیے:
آپ کا بلاگ آج ہی دیکھا، خوشی ہوئی
میرا تعلق حیدرآباد سے ہے لیکن کوئی تین برس ہوئے جب کراچی منتقل ہو گیا تھا۔
آپ کی طرح میری بھی پہلی نوکری کراچی کی ایک آئل ریفائنری میں بحیثیت انجیئنر ہوئی۔ ابن صفی صاحب سے عقیدت بہت پرانی ہے اور پچھلے ڈیڑھ برس سے ان پر ایک غیر تجارتی سائٹ چلاتا ہوں:
http://www.wadi-e-urdu.com
صفی صاحب کے اہل خانہ سے رابطہ رہتا ہے
خیر اندیش
راشد اشرف
میں نے چاہا اس عید پر
اک ایسا تحفہ تیری نظر کروں
اک ایسی دعا تیرے لئے مانگوں
جو آج تک کسی نے کسی کے لئے نہ مانگی ہو
جس دعا کو سوچ کر ہی
دل خوشی سے بھر جائے
جسے تو کبھی بھولا نہ سکے
کہ کسی اپنے نےیہ دعا کی تھی
کہ آنے والے دنوں میں
غم تیری زندگی میں کبھی نہ آئے
تیرا دامن خوشیوں سے
ہمیشہ بھرا رہے
پر چیز مانگنے سے پہلے
تیری جھولی میں ہو
ہر دل میں تیرے لیے پیار ہو
ہر آنکھ میں تیرے لیے احترام ہو
ہر کوئی بانہیں پھیلائے تجھے
اپنے پاس بلاتا ہو
ہر کوئی تجھے اپنانا چاہتا ہو
تیری عید واقعی عید ہوجائے
کیوں کہ کسی اپنے کی دعا تمہارے ساتھ ہے
آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اس سے پہلے اس بلاگ پہ آنا نہیں ہوا۔ انشا اللہ اب آنا جانا لگا رہے گا۔