Rizwan

ایک اور حادثہ

ایک تو نائٹ شفٹ کی تکان اوپر سے پلانٹ سے نکلتے ہوئے یہ دُکھ بھری خبر کہ میرے ہم پیشہ 20 افراد اپنی روزی کمانے گھر سے نکلے تھے لیکن وہاں جا پہنچے جہاں جاکر واپس نا آیا کوئی وہ بھی اپنے دوستوں گھر والوں سے کہہ کر گئے ہوں گے کہ بس چودہ ہی […]

بوٹسوانا کا مسافر

میں عمومًا آن لائن ہی چیک ان کرتا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ کھڑکی کی طرف والی سیٹ لوں کہ ہمراہی کو نقل و حرکت کی اور مجھے آرام کی آزادی رہے لیکن اس دفعہ جانے کیوں میں نے اگلی جانب راہ داری کی نشست کو منتخب کیا۔ دوحہ کیونکہ قطر ایر ویز […]

کباڑ بازار (چاہ سلطان)

جیسے کراچی میں شیر شاہ گاڑیوں کے سیکنڈ ہینڈ پارٹس کے لیے مشہور ہے اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد کے لیے چاہ سلطان (سلطان دا کھوہ) اور باؤ محلہ میں گاڑیوں کے تمام پرزہ جات مل جاتے ہیں رہ گئے دام۔ تو وہ تو پشاور سے لیکر کراچی اور لَنڈا بازار سے لیکر منگل بازار […]

چلی کے 33 کان کن

چلی کے 33 کان کن 5اگست سے سطح زمین سے سات سو میٹر (پون کلومیٹر تقریبًا) گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جب کان بیٹھنے کا حادثہ ہوا تو ابتدا میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ شاید کوئی بھی زندہ نہیں بچا لیکن ان کان کنوں کے اہلِ خاندان اور دوستوں کو امید کی جوت ایک […]

ٹریل 5 کی پہاڑی ندیاں

اسلام آباد کے ٹریکس پر تو پہلے بھی لکھ چکا ہوں، امسال بارشوں کے بعد جہاں پگڈنڈیاں بہہ گئیں تھیں وہ راستے تودوبارہ بنادیے گئے ہیں اور لوگوں کی آمد و رفت بھی بڑھ گئی ہے۔ تین چار ماہ سے جو خوبصورت ندیاں بہہ رہی ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں شہر سے صرف […]

وادیِ اردو

جناب راشداشرف صاحب نے میرے کچھ صفحات پر تبصرہ کیا ہے ساتھ ہی اپنا تعارف بھی ارسال کیا تھا۔اس کے ساتھ ایک غمناک خبر بھی تھی کہ ریگل صدر کے فٹ پاتھ پر کتابیں بیچنے والے شمشاد صاحب گزر گئے ہیں۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے عجیب قلندر صفت محنتی مرد تھا۔ […]

جذبہ کہاں گیا؟

جذبہ کہاں گیا؟ کئی دنوں بعد ایک ٹرک امدادی سامان لوڈ کرواتا نظر آیا وہ بھی ایک جاپانی تنظیم کی طرف سے تھا اور جاپانی صاحب خود کھڑے نگرانی کر رہے تھے۔ 2005 کے زلزلے میں ایک اور ہی منظر تھا لوگ باگ گلی گلی محلے محلےامدادی اشیاء اکٹھے کر رہے تھے یا پھر خود […]

رمضان کریم

تمام دوستوں کو رمضان کریم اور یوم آزادی مبارک ہو۔ انکو بھی جنکی آزادی سیلابوں نے سلب کر رکھی ہے اور انہیں بھی جو سدا سے آزاد ہیں کہ آزادی بھی ایک کیفیت کا نام ہے۔

مارگلہ ٹریلز

  اسلام آباد میں تفریح گاہیں تو کافی ہیں لیکن مارگلہ کا قرب جہاں قدرتی حسن اور عمدہ موسم بخشتا ہے وہیں ایسی پگڈنڈیاں (ٹریلز)  بھی فراہم کرتا ہے کہ جن پر چل کر آپ چند ہی منٹوں میں وال پیپرز کی حسین دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔ اس قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے اور […]

کافی دنوں بعد

یوں لگتا ہے اک جُگ بیت گیا ہے سُکھ اور فراغت کا سانس لیے ہوئے بس مستقل کام اور پھر ڈیرے پر آکر بے سُدھ سو جانا۔ کبھی ایسا بھی ہوا کہ پندرہ گھنٹوں کے بجائے آدھی چھٹی یعنی 12 ہی گھنٹے بعد آٹھ بجے رہائش پر پہنچ گئے تو بھی کبھی کمپیوٹر دغا دے […]