کٹھ مُلا

جنوبی پنجاب ایک اور سوات بننے والا ہے–عائشہ صدیقہ

  جنوبی پنجاب ایک اور سوات بننے والا ہے عائشہ صدیقہ چند سال پہلے میری ملاقات بہاولپور میں اپنے گائوں کے چند نوجوانوں سے ہوئی جو جہاد پر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا وہ وہ آنکھیں بند کر کے اپنے مستقبل کا تصور کریں تو انھوں نے ترحّم آمیز […]

یہودیوں کی کامیابی کی وجہ

محترم افتخار اجمل صاحب یہودیوں کی آبادکاری اور صیہونی مقاصد پر مبنی تاریخ کے گوشوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ان کی محنت و عرق ریزی لائقِ تحسین ہے۔ ان کی تحریر سے واضح ہوتا ہے کہ کس منظم طریقے اور منصوبہ بندی سے یہودی بنی اسرائیل کے اصل مسکن فلسطین پر قابض ہو ئے۔ […]

ایک نقطہ نظر یہ بھی

منسلکہ ربط پر جو ویڈیو موجود ہے شاید زیادہ دیر تک نہ ٹک سکے۔ الجزیرہ ٹی وی سے خال ہی ایسا مواد نشر ہوتا ہے ورنہ وہ بھی تصویر کا ایک رخ ہی دکھاتے ہیں۔ خاتون کی خطابت اور مولانا کا رٹا رٹایا جواب کہ تم ملحدہ ہو۔ کیا آئینہ دکھانے والے سب ہی ملحد […]

کیا اب بھی کچھ بچا ہے؟

اب کہنے کو کیا بچ گیا ہے؟؟؟ اب بھی لوگ برداشت اور حوصلے کی بات کرتے ہیں! کیا بو رہے ہو؟ یہ سب کون کاٹے گا؟ ہاں تم اور تمہاری نسلیں تو اس Dirty Country سے کوچ کر جائیں گی ان کے لیے Safe Heaven موجود ہیں! تمہاری بلا سے بوم بسے یا ہُما رہے […]

عزرِ گناہ بد تر از گناہ

پنجاب یونیورسٹی میں کسی کو (اپنی گندی سیاست کے علاوہ) سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فرمایا گیا کہ عمران خان کو یونیورسٹی آنے کی کیا ضرورت تھی؟ واقعی بھولے عمران کو کیا سیاست کے لیے فوجی چھاونی جانا چاہیے تھا ان فاشسٹ ملاؤں کے گھیرے میں کہاں چلا گیا؟ میں نے بہت […]

“ دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں “

سرخوں نے ماریں کھائیں جیلیں جھیلیں قیدو بند کے عزابوں سے گزرے حسن ناصر جیسوں نے اپنی جانیں واریں اور ملاؤں کی جکڑی پاکستان کی سوسائٹی میں آزادی فکر کی شمع روشن کی اپنی آزادی کی، عزت نفس اور ووٹ کی طاقت کا احساس دلایا ملٹری اور مُلا کی دھری مار سہتی مشرقی اور مغربی […]

ربّا سچّیا فیض احمد فیض

ربّا سچّیا ربّا سچّیا توں تے آکھیا سی جا اوئے بندیا جگ دا شاہ ہیں توں ساڈیاں نعمتاں تیریاں دولتاں نیں، ساڈا نَیب تےعالیجاہ ہیں توں، ایس لارے تے ٹور کَدی پُچھیا ای کِیہہ ایس نِمانے تے بیتیاں نیں کدی سار وی لئی اُو رب سائیاں تیرے شاہ نال جگ کیہہ کیتیاں نیں کتے دھونس […]

Karachi University کیا چاہتی ہے؟

 کراچی یونیورسٹی کیا چاہتی ہے؟ اجمل کمال ( کراچی ) ’جریدہ‘ میں شائع ہونے والے مضامین کا ایک بڑا حصہ برصغیر کے مذہبی لگاؤ رکھنے والے مسلمان مفکروں: سرسیداحمد خاں، علامہ اقبال، علامہ شبلی نعمانی وغیرہ ، کی اس ’گمراہی‘ کا سدباب کرنے کی کوشش پر مبنی ہے کہ انہوں نے مذہب کوسمجھنے اور سمجھانے […]

آمر اور ملا نے ملکر میرے وطن کی شامت لائی

آج کچھ سیز فائر ہوا ہے لیکن عجیب بات ہے ایک بے یقینی کا عالم ہے، وادی سوات کے باسی اپنے بھرے پُرے گھر چھوڑ کر بد امنی لڑائی والے علاقے سے دور جانا چاہتے ہیں،  شاید انہیں ڈر ہے کہ ابھی آسمان سے مزید آگ برسے گی۔  زمین سے اور بھی بارود پھوٹے گا۔ […]

جو افغانستان میں بویا تھا وہ پاکستان میں کاٹ رہے ہیں!

کب ہم جاگیں گے ؟ کب ہم آواز بلند کریں گے؟ کیا ہمیں انتظار ہے کہ ہمارے گلے پر جب اسلامی ہلالی خنجر رکھا جائے گا تو ہم چیخیں گے؟ یا ہمیں یقین ہے کہ ہم پر کبھی وہ وقت نہیں آئے گا ؟ ہماری خاموشی ہمیں اسی مقام پر لے آئی ہے “  آگے […]