Tag Archive | اسلام آباد

پھر وہی روزنامچہ

جانے کب تک معمولات معمول پر نہیں آتے لیکن ہم اپنی سی کوشش کر دیکھتے ہیں، روابط بحال ہوں زندگی پرانی ڈگر پر واپس آجائے گو کہ پھر بہت سا پانی بہہ چکا ہے کچھ پلوں کے نیچے سے اور کچھ پُلوں کو بھی بہا لے گیا اب پرانا وقت تو لوٹ آنے سے رہا […]

نیاسال اور بیٹھکِ اردو بلاگراں

میں تو امید چھوڑ بیٹھا تھا مگر نیا سال کیا آیا کہ میں اپنے بلاگ پر لاگ ان کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ اسی خوشی میں آپ سبکو نیا سال مبارک ہو۔ نئے  سال کا سب سے اہم منصوبہ اردو بلاگرز کی بیٹھک ہے جو شہر شہر بستی بستی میں منعقد ہونے جارہی ہے۔   […]

F-9 پارک

چلیں آج ٹاہلی کے نیچے بیٹھتے ہیں ساری فکریں سارے جہاں کے دکھ بھول بھال کر F-9 پارک میں ابھی تک تعمیراتی کام چل رہا ہے پھر بھی کچھ نا کچھ جگہ سکون کے قابل مِل ہی جاتی ہے۔ بچوں کے لیے بہت سارے جھولے بن رہے ہیں، واکنگ ٹریک اور گھاس کے تختے پھولوں […]

8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ زدگان

8 اکتوبر کے زلزلے کو گزرے تین سال ہونے کو ہیں جو پاکستان کے ہزاروں خاندانوں کو ہلا گیا۔ جانے والوں کو کون لوٹا سکتا ہے ؟ زخمیوں کے دکھوں کا کون مداوا کرسکتا ہے؟  ہاں ہم جو کرسکتے ہیں  وہ یہ کہ ان کے کندھے کے ساتھ کندھا ملائیں۔  انہیں اپنے ہونے کا احساس […]

ساون کی جھڑی

جانے کیوں فطرت کو ہمارے محکمہ موسمیات سے اللہ واسطے کا بیر کیوں ہے۔ آج کی پیشینگوئی تھی کہ ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مگر شام کو ایک طرف دھوپ اور دوسری طرف جھڑی لگ گئی اور ایسی کہ گویا آج ضد میں آکر برس رہی ہے۔ کچھ دیر کو بوندیں […]